پاکستان نیشنل پارٹی عوامی نیشنل بنک ریجنل آفس سبی کوختم کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہے،میر محمد رفیق رند

بدھ 30 اکتوبر 2019 20:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2019ء) پاکستان نیشنل پارٹی عوامی نیشنل بنک ریجنل آفس سبی کوختم کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،حکومت اپنا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارپاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی کمیٹی ممبر میر محمد رفیق رند، ضلعی آرگنائزر انجینئر ظہیر احمد بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر عبدالرشید بلوچ، ممبران سید رستم شاہ، انجینئر اسد بلوچ، میرفاروق رحیم رند، سعیداحمدمری، محمد اکبر مہر، حاجی حمدبلال رند، محمد نواز چانڈیو، عامر موسیانی سانول خان رند نے مشترکہ بیان میں کہا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کے ریجنل آفس سبی کو ختم کرکے کوئٹہ منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریجنل آفس سبی ریجن کے عوام مستفید ہو رہے تھے لیکن اب اس آفس کوکوئٹہ منتقل کرکے سبی اورنصیر آباد عوام کو سہولت سے محروم کر دیا ہے انہوں نے حکام بالا سے اپیل کیاہے کہ نیشنل بنک کی مزید دو برانچ کھولیں تاکہ عوام کو سہولت مہیا کی جائے اورنیشنل بنک ریجنل آفس سبی کی کوئٹہ منتقلی کا فیصلہ واپس کیا جائے ۔