چیئرمین نیب کی ہدایت پر ڈی جی نیب کراچی کے دفتر میں (کل) کھلی کچہری منعقد ہوگی

بدھ 30 اکتوبر 2019 22:37

چیئرمین نیب کی ہدایت پر ڈی جی نیب کراچی کے دفتر میں (کل) کھلی کچہری منعقد ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2019ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید قبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب )کراچی( نے (کل) جمعرات کو نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری کا اہتمام کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی جی نیب بریگیڈئیر (ر) فاروق ناصر اعوان و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔ عوام اپنی شکایات نیب آفس کراچی میں صبح 11 بجے تا 01 بجے تک درج کراسکتے ہیں۔

ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں، نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 ء کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب نے مزید کہا کہ قومی خزانہ کو نقصان دینے والے اشخاص پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہڑے میں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیحات میں سے ایک اہم ترجیح ہے۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں جس کے لئے ٹیلی ، فکس نمبرز اور ای میل آئی ڈی Email: [email protected] Phone Number: 021-111-622-622 Fax Number: 021-99207949۔ بھی دی گئی ہے۔