چوہدری شوگر ملز کیس ‘نواز شریف کو 8 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

جمعرات 31 اکتوبر 2019 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملزکیس میں نواز شریف کو8نومبرکوطلب کرلیا، کرپشن مقدمات میں سزایافتہ نوازشریف چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پرہیں جبکہ اس کیس میں ان کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجا بھی نامزد ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے 11 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب )نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتار کیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔