شناختی کارڈ کی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ، موخرکرنے کی بجائے ختم کیا جائے ‘افتخار بشیر

حکومت تاجر برادری میں معاہدہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

جمعہ 1 نومبر 2019 15:08

شناختی کارڈ کی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ، موخرکرنے کی بجائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے حکومت اورملک بھر کی تاجر برادری کے درمیان معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا ،معاہدہ کے مطابق کاروباری لین دین میں شناختی کارڈ کی شرط جنوری2020تک موخر کرنے کی بجائے اسے یکسر طور پر ختم کیا جائے کیونکہ شناختی کارڈ کی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے دو روزہ ہڑتال میں ملکی معیشت کو 30ارب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا حکومت کو چاہیے کہ ہر مسئلہ کو مذاکرات سے حل کرے انہوںنے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ ملکر معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کرے ۔آزادی مارچ اور احتجاجی دھرنے ملکی معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں اس لیے حکومت اس مسئلہ کو مذاکرات سے حل کرے تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔