گائے بھینسوں سے دودھ کیلئے ٹیکے کا استعمال انتہائی نقصان د ہ ہے، ماہرین لائیوسٹا ک

جمعہ 1 نومبر 2019 15:40

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) لائیوسٹا ک کے ماہرین نے مویشیوںمیں دودھ کیلئے ٹیکے کے استعمال کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے ماہرین نے بتایا ہے کہ ا س وقت ملک میں گائیوںاوربھینسوںکی تعداد بالترتیب 38ملین اور 30ملین سے زیاد ہ ہے ملکی سطح پر دودھ کی کل پیداوا ر 34ملین ٹن ہے ا س پیداوا ر میں 35فیصددودھ گائیوںاوربھینسوںکا ہے لیکن یہ دودھ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پو را کرنے کیلئے ناکافی ہے آج کل مویشی پال حضرا ت آکسی ٹوسن ٹیکوں کا بدریغ استعما ل کررہے ہیں آکسی ٹوسن ایک ہا رمون ہے دودھ اتارنے کیلئے ا س ٹیکے کا استعمال سراسر غلط اورانتہائی نقصان د ہ ہے اس سے مویشی پیچید ہ بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں آکسی ٹوسن کا ٹیکہ لگانے سے جہاں مویشیوں کی صحت خراب ہوتی ہے وہاں ان سے حاصل شد ہ دودھ استعمال کرنے انسان بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :