تیز گام سانحہ، کیٹ اور ولیم کا اظہار افسوس،صدرعلوی کو تعزیتی خط

ہماری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی ساتھ ہیں،خط کا متن

جمعہ 1 نومبر 2019 16:35

تیز گام سانحہ، کیٹ اور ولیم کا اظہار افسوس،صدرعلوی کو تعزیتی خط
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) سانحہ تیز گام ایکسپریس پر برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج نے صدر پاکستان کو اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ٹرین میں المناک آگ کی خبر سن کر وہ خوفزدہ اور غمزدہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں کو شدید آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔