امجد یوسف کی گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے،ملک امین

مسلسل شکست کھانے اور مسترد ہونے کے بعد امجدیوسف ذہنی توازن کھوچکے ہیں،حلقہ کی مختلف برادریوں کوجنازوں میں گالم گلوچ کرنا کہاں کی سیاست ہے،آفیسر تعلقات عامہ وزرات زکوة وعشر

جمعہ 1 نومبر 2019 17:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) امجد یوسف کی گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔پروپگنڈہ کرنا انہوں نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔مسلسل شکست کھانے اور مسترد ہونے کے بعد امجدیوسف ذہنی توازن کھوچکے ہیںحلقہ کی مختلف برادریوں کوجنازوں میں گالم گلوچ کرنا کہاں کی سیاست ہے۔سیاست میدان میں عوام کے ووٹ حاصل کر کے کی جاتی ہے۔

امجد یوسف پہلے سیاسی تربیت لیں اپنا دماغ صاف کریں اور پھر میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں۔ان خیالات کا اظہار وزرات زکوة وعشر کے آفیسر تعلقات عامہ ملک امین نے اپنے بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنازوں اور شادیوں میں جا کر الزام تراشیاں کرنا ،پروپیگنڈے اور گالم گلو چ کرنا امجد یوسف کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

سیاست کے میدان میں بار بار شکست کھانے والے ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

گالم گلوچ اور پروپیگنڈوں کی سیاست سے لوگوں کے دلوں میں جگہ نہیں بنائی جاسکتی۔انہیں شر انگیزی کرنے سے پہلے اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ لوگوں کو اب بیوقوف بنانا بہت مشکل ہے۔سکولوں اور کالجوں کے بچوں کو لے کر سڑکوں پر آنا ان کی شان کے خلاف ہے ۔سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے ۔آئیں مل کر حلقہ کی تعمیر وترقی کے لیے کام کریں لوگو ںکو شر انگیزی،فتنہ اور جہالت کی طرف نہ لے جائیں بلکہ ان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کی جدوجہد کریں۔

متعلقہ عنوان :