کشمیرپر بھارتی قبضے تحصیل چھتر کی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 1 نومبر 2019 17:47

نصیرآباد۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) کشمیرپر بھارتی قبضے اورمظلوم نہتی عوام پر مسلط کرفیوکے خلاف تحصیل چھتر کی عوام کا کشمیر کمیٹی نصیرآبادڈویژن کے صدراورنصیرآبادعوامی تحریک کے رہنماء سردارعبدالستارشر کی قیادت میںاحتجاجی ریلی اورمظاہرہ بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی نریندرمودی کا پتلا نذر آتش ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں عوام پر بھارتی ظلم کے خلاف نعرے درج تھے ریلی شر ہائوس چھتر سے نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعدادمیں شہریوں نے شرکت کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پیروپل پہنچی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سردارعبدالستارشر،زاہدحسین نیازاحمدبھنگر،ظہوراحمدڈومکی،سردارذادہ عبدالغفارشر،سردارذادہ عبدالرئوف شر، ظفراللہ شر،دلمرادبہرانی،راشدجکھرانی، جہانگیرخان کھوسہ سمیت دیگرمقرین نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے مودی سرکار کا دنیا میں مکردہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے بھارتی فورسز طاقت کے زور پر کشمیری عوام سے جو ظلم و زیادتی کررہے ہیں جس کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے پوری قوم پاک مسلح افواج کے ساتھ ہے بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے انہوںنے کہاکہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہے ہم روز اول سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوربھارتی مظالم کے خلاف ملک بھریکجہ اورمتحد ہے ہم کشمیریوںکیلئے ہرپلیٹ فارم سے آوازبلند کرتے رہیں گے کسی بھی محاذ پرکشمیر ی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی سیاسی سفارتی مددکو ہرسویقینی بنایا جائے گا آج پاکستان کے کونے کونے میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور پوری قوم نے بھارتی ظلم کے خلاف الم بغاوت بلند کررکھا ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے حق خودارادیت دیں۔