جہلم’’میں کشمیرہوں ‘‘ کے عنوان سے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر قیادت احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 1 نومبر 2019 19:32

جہلم۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) -’’میں کشمیرہوں ‘‘ کے عنوان سے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر قیادت احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نے سیاہ پٹیاں باندھے افسران اور شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق کے حصول کی جدو جہد کے لئے تنہا نہیں ہیں۔ ہم اخلاقی اور سفارتی لحاظ سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکو بھارتی تسلط سے آزادکروا کر دم لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی سی کمپلیکس میں کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، چیف آفیسر ضلع کونسل، انچارج کمپلینٹ سیل یاسر محمود، اور دیگر تمام کچہری کمپلیکس میں دفتر کے افسران و اہلکاران نے پندرہ منٹ کے لئے کشمیر کے ساتھ یادگاری سیشن کا مظاہرہ کیا جو کہ 12:15تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا۔ضلع جہلم میں پنجاب حکومت کے دیگر دفتر و تعلیمی اداروں میں بچوں نے کشمیر کے حق میں احتجااج ریکارڈ کروایا اور ہمہ وقت ضلع بھر کے متعدد نجی و سرکاری اداروں اور دیگر محکمہ جات کے افسران اپنے اپنے دفتر میں 12 بجے پندرہ منٹ تک سیشن میں سٹاف کے ہمراہ کشمیری بھایوں کی حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کو سپورٹ کیا ہے ۔ مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر قیادت ڈی سی دفتر کچہری کمپلیکس میں ہوئی، اس موقع پر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کرتے ہیں۔