جامعہ کراچی، سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2019 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 1 نومبر 2019 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے ’’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘‘ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 نومبر2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔رجسٹریشن کے لئے مخصوص درخواست فارم اور فیس وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

5000/= روپے فیس وائوچر پر درج بینک کی کسی بھی برانچ پر ادائیگی کے بعد باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم معہ فیس وائوچر 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک فرسٹ فلور ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ایل ایل بی ،ایل ایل ایم ،ماسٹرز، فارم۔

(جاری ہے)

ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2018 ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2018 ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات کے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفیکٹ بھی دیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :