یونیورسٹی روڈ پر موجود فلائی اورز و گرد نواح کو خوبصورت بنانا ترجیحات ہیں۔چیئرمین بلدیہ شرقی

جمعہ 1 نومبر 2019 20:02

کراچی۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر موجود فلائی اوورز وگردونواح کو خوبصورت بنانا ترجیحات میں شامل ہے،نیپا فلائی اوور وملحقہ سینٹرل آئی لینڈ وشاہراہ کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 21 کے چیئرمین محمد عدنان خان، سپریٹینڈنگ انجنئیرز طارق مغل،مبین شیخ ودیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان اور افسران کے ہمراہ نیپا فلائی اوور و یونیورسٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے کئے جانے والے کاموں کا معائینہ کرنے کے دوران کیا۔

اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے افسران کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی و بہتری کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں جبکہ شجرکاری کیلئے جو جگہیں دستیاب ہیں انہیں خالی نہ رہنے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ۔انہوں نے یونیورسٹی روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی تفصیلی معائینہ کیا جبکہ وہ مختلف بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات دیتے رہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین ایم اینڈای کمیٹی خرم شہزاد ایکس ای این بی اینڈ آر توقیر عباس،ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :