کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ڈی سی آفس لاہورمیں ریلی ،ملازمین کی شرکت

جمعہ 1 نومبر 2019 20:11

لاہور۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ڈی سی آفس لاہور میں ریلی کا اہتمام کیا گیا،ریلی کی قیادت ڈی سی دانش افضال نے کی،ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر خاور بشیر،ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر او عمران مقبول، پی ایس او عاصم سلیم اور ڈی سی آفس ملازمین نے شرکت کی،ریلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،شرکاء نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی،ڈی سی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور پوری قوم متحد ہے۔