جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل

جمعہ 1 نومبر 2019 20:25

حیدرآبادیکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ء میں داخلے کیلئے 2 نومبر کو ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ، انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر، انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری، انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف کامرس، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کرکے وہاں پر قائم کردہ بلاکس، سٹنگ ارینجمنٹ، صفائی ستھرائی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات، لائٹنگ سسٹم وغیرہ کا جائز ہ لیا اور متعلقہ کمیٹیوں کے کنوینئرز سے اس سلسلے میں تفصیلات معلومات لیں وائس چانسلر نے انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنوینئرز اور سپورٹنگ عملے کی محنتوں و کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مشترکہ ٹیم ورک کے ذریعے ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹیسٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار جامعہ سندھ ڈاکٹر امیر علی ابڑو، ڈائریکٹر ایڈمیشنز غلام محمد بھٹو، مختلف کمیٹیوں کے کنوینئرز، تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان ڈاکٹر فریدہ شیخ، ڈاکٹر امتیاز علی پیرزادہ، ڈاکٹر سمیرا عمرانی، ڈاکٹر اسداللہ بلیدی، پروفیسر جمشید بلوچ، ڈاکٹر شاہد شیخ، ڈاکٹر عقیل بھٹو، ڈاکٹر عزیز اجن، ڈاکٹر عمران علی ہالیپوٹو، ڈاکٹر بشیر احمد میمن، فیصل الزمان مغل، کاشف علی ناریجو، رفیق علی بروہی، خالد میرانی و دیگر وائس چانسلر کے ہمراہ تھے ڈاکٹر برفت نے انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس میں قائم سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ایس یو ٹی سی ڈاکٹر ریاض احمد میمن نے وائس چانسلر کو انٹری ٹیسٹ کے حوالے اپنے شعبے کے انتظامات، فول پروف سکیورٹی سسٹم کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے تعاون سے گزشتہ سال خرید کی گئی جدید او ایم آر مشین فی گھنٹہ 11 ہزار جوابی پرچوں کے نتائج تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انٹری ٹیسٹ مکمل ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر نتائج تیار کرکے جامعہ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے وائس چا نسلر نے ڈاکٹر میمن اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی امتحان میں رازداری لازمی شرط ہوتا ہے اور انہیں اس بات کی بیحد خوشی اور فخر ہے کہ جامعہ سندھ کا اپنا بہترین ٹیسٹنگ سینٹر ہے، جو کہ انتہائی قابل ایکسپرٹس اور محنتی و وفادار عملے کی مدد سے مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ ٹیسٹ کا انعقاد کرتا ہے انہوں نے امید ظاہر کہ ہر سال کی ہر طرح اس سال بھی بہترین انداز میں کامیابی کے ساتھ انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگا اور اسی روز ہی امیدواروں کو یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج مل جائیں گے۔