Live Updates

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی انتقال کر گئے

‘مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کوملتان اور لاہور میں ادا کی جائیگی

جمعہ 1 نومبر 2019 20:49

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی انتقال کر گئے
ملتان ۔01 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی (مرحوم) کے بڑے صاحبزادے نواب عاشق حسین قریشی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج (ہفتہ) 2نومبر صبح 11بجے پولو گرائونڈ ریس کورس پارک لاہور میں ادا کی جائیگی جبکہ شام ساڑھے چار بجے دربار حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کے احاطہ میں ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دربار حضرت بہا ء الدین زکریاؒ کے احاطہ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم کرکٹ کے ایک اچھے کھلاڑی تھے اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی اور دیرینہ دوستوں میں ان کاشمار ہوتا تھا ۔ مرحوم کی اچانک وفات پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرکے ذریعے افسوس کرتا ہوئے کہا ہے مرحوم عاشق قریشی ہمیشہ مشکل وقت میں میرے ساتھ رہے۔ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں ساتھ دینے والے وہ پہلے انسان تھے۔ تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات