Live Updates

وزیراعظم کا عوام کواعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب کرنے کا امکان

وزیراعظم پارٹی کی کورکمیٹی سمیت عوام کو بھی اعتماد میں لیں گے، کورکمیٹی اجلاس میں آزادی مارچ اور اپوزیشن کے مطالبات پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 نومبر 2019 21:28

وزیراعظم کا عوام کواعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب کرنے کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کا قوم کواعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کی کورکمیٹی سمیت عوام کو بھی اعتماد میں لیں گے، کورکمیٹی اجلاس میں آزادی مارچ اور اپوزیشن کے مطالبات پر مشاورت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کورکمیٹی کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کورکمیٹی اجلاس میں آزادی مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی تجویز پر بھی مشاور ت کی جائے گی۔ اسی طرح پرویزخٹک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویزاور اپوزیشن کے مطالبات کو کور کمیٹی میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مطالبے پر قائم رہیں گے یا تین دن کے بعد چلے جائیں گے ،اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات اللہ ہی جانتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو ویلکم کیا،راستے کھولے، امید ہے یہ یہاں ہی بیٹھے رہیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مطالبہ کرنا ان کا حق ہے ، ان کا مطالبہ جائز ہے یا ناجائز ہے۔لیکن ہر مطالبہ آئین کے اندر رہ کرہوسکتا ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین سے ماورا کوئی مطالبہ کیا جائے اور وزیراعظم سے استعفا مانگا جائے۔اگر وہ غیرآئینی راستہ اختیار کریں گے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ افراتفریخ پھیلانا چاہتے ہیں۔

مولانا نے معاہدے سے انحراف کیا تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوگی۔کیونکہ ان کا ہم سے معاہدہ ہوا ہے کہ یہ آگے نہیں جائیں گے۔ہم سے ملاقات میں کسی نے استعفیٰ نہیں مانگا۔ اسی طرح سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مولانا نے دو دن کی مہلت اپنے لیے لی ہے، آئندہ 48 گھنٹے میں یہ لوگ مشاورت کریں گے، یہ مولانا کوبھی پتا ہے کہ ان کو استعفا نہیں ملنے والا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات