پشاور تعلیمی بورڈ نے نجی سکولوں سے فیس اسٹرکچر طلب کرلیا

جمعہ 1 نومبر 2019 23:05

پشاور۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) پشاور تعلیمی بورڈ نے نجی سکولوں سے فیس اسٹرکچر طلب کرلیا ہے پشاور بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو2017/18کی فیس تفصیلات دو دن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس حوالے سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تمام الحاق شدہ سکولوں کو مراسلہ ارسال کردیامراسلے میں کہاگیاہے کہ نجی سکولوں سے ایڈمیشن فیس، ٹیوشن فیس، سیکیورٹی فنڈز اور دیگر تفصیلات فراہم کی جائیں فیس اسٹرکچر پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد کے لئے چاہئے۔

متعلقہ عنوان :