Live Updates

عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،نور الحق قادری

کل)وزیر اعظم سے اہم ملاقات ہو گی،مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے،رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں،نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی،بیان

جمعہ 1 نومبر 2019 23:17

عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،نور الحق قادری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے،اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں،نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امو ر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کہا کہ (کل )ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہو گی جس میں اہم فیصلے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے، پر امید ہیں اللہ تعالی بہتر کریں گے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علماء اکرام کو زیب نہیں دیتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :