انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ،جمہوری مسائل جمہوری طورپر ہی حل ہونے چاہئیں، ترجمان پاک فوج

فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے،ہماری سپورٹ جمہوری طورپرمنتخب حکومت کیساتھ ہوتی ہے،فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی ، اپوزیشن اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لیکر جائے ، سڑکوں پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے ، ملکی امن کوکسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، میجر جنرل آصف غفور

جمعہ 1 نومبر 2019 23:26

انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ،جمہوری مسائل جمہوری طورپر ہی حل ہونے چاہئیں، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ،جمہوری مسائل جمہوری طورپر ہی حل ہونے چاہئیں ، فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے،ہماری سپورٹ جمہوری طورپرمنتخب حکومت کیساتھ ہوتی ہے،فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی ، اپوزیشن اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لیکر جائے ، سڑکوں پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے ، ملکی امن کوکسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

جمعہ کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سینئرسیاستدان ہیں،وہ بتادیں وہ کس ادارے کی بات کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے،ہماری سپورٹ جمہوری طورپرمنتخب حکومت کیساتھ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فوج نے الیکشن میں آئینی اورقانونی ذمہ داری پوری کی،اپوزیشن اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لیکرجائے۔

انہوںنے کہاکہ سڑکوں پرآ کرالزام تراشی نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایک سال گزرگیااب بھی اپوزیشن متعلقہ اداروں میں جاسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ20سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے،پاکستانی قوم اورافواج نے دہشت گردی کامقابلہ کیا،جان ومال کی قربانی دیکرملک میں امن قائم کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیاگیا،ایل اوسی پربھی معصوم کشمیریوں کوشہیدکیاجارہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ مشرقی اورمغربی سرحدپرفوج مصروف عمل ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھارتی بربریت اورظلم جاری ہے،کے پی کے عوام نے بھی دہشت گردی کامقابلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے عوام کواب فلاح وبہبودکی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ انتشارملک کے مفادمیں نہیں۔انہوںنے کہاکہ جمہوری مسائل جمہوری طورپرہی حل ہونے چاہئیں،حکومتی اوراپوزیشن کمیٹیاں بہترکوآرڈینیشن کیساتھ چل رہی ہیں،امیدکرتے ہیں معاملات بہتراندازمیں آگے چلیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی امن کوکسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی،کسی کوبھی کسی صورت ملکی استحکام خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔