Live Updates

عمران نیازی کے دن گنے جا چکے، صرف 3 سے 4 دن مزید انتظار کریں اور پھر ہر طرف خون ہی خون ہوگا

سابق بھارتی فوجی جنرل ہرشا کاکر کا عمران خان کی حکومت کیخلاف اور مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے حق میں بیان

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 نومبر 2019 23:51

عمران نیازی کے دن گنے جا چکے، صرف 3 سے 4 دن مزید انتظار کریں اور پھر ہر ..
دہلی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم نومبر 2019 ) عمران نیازی کے دن گنے جا چکے، صرف 3 سے 4 دن مزید انتظار کریں اور پھر ہر طرف خون ہی خون ہوگا، سابق بھارتی فوجی جنرل ہرشا کاکر کا عمران خان کی حکومت کیخلاف اور مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے حق میں بیان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف جاری مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو بھارتی میڈیا میں خصوصی کوریج دی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف اور مولانا فضل الرحمان کے حق میں بھرپور انداز میں کوریج کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو ایک ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھارت کے سابق فوجی افسران بھی عمران خان کی حکومت کیخلاف بھرپور انداز میں ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سابق بھارتی فوجی جنرل ہرشا کاکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
اسلام آباد عمران خان کیخلاف نعروں سے گونج اٹھا ہے۔ عمران نیازی کے دن گنے جا چکے اور اب بس مزید 3 سے 4 دن کا انتظار ہے اور پھر ہر طرف خون ہی خون ہوگا۔ دوسری جانب ایک اور سابق بھارتی فوجی جنرل مسلسل مولانا فضل الرحمان کے حق میں اور عمران خان کی حکومت کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر گورَو آریا بھی نریندر مودی کی طرح مسلم دُشمنی اور پاکستان بیزاری میں خاصے بدنام ہیں۔ وہ پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف کوئی نہ کوئی ہرزہ سرائی کیے ہی رکھتے ہیں۔ اور اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی حساس اداروں کے بارے میں جھوٹ پر مبنی بیانات دینے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ اگرچہ اُن کے ان جھوٹے اور گمراہ کُن پوسٹس پر خود بھارت میں بھی کوئی یقین نہیں کرتا، اس کے باوجود وہ اپنی بے ہودہ بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میجر گورَو آریا (ریٹائرڈ) نے اس بار اپنی جو پوسٹ کی ہے، وہ پاکستانی افواج یا حساس اداروں کے بارے میں نہیں، بلکہ اب کی بار انہوں نے آزادی مارچ کے بارے میں بیان دیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے آزادی مارچ کی تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ پاکستان کے شہر سکھر سے آزادی مارچ شروع ہو گیا ہے۔ دو سال کا عرصہ نہیں گزرا ہو گا، کہ پاکستان میں مجمع ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔

تاہم اب یہ نعرے بالکل بدل گئے ہیں۔ اس وقت ’گو نیازی گو‘ کے نعرے لگ رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بھارتی فوج اور میڈیا اپنی پاکستان دُشمنی میں اس قدر آگے بڑھ گئے ہیں، انہیں عمران خان سے اتنی نفرت ہے کہ اب دائیں بازو والے مولویوں کی حمایت کرنے پر تُل گئے ہیں۔پاکستانی صارفین نے میجر گورو آریا کو بھی کھری کھری سُناتے کہا ہے کہ وہ اپنی حد میں رہیں، جو کچھ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہو رہا ہے، اس پر بھی آواز اُٹھائیں۔ پاکستان میں کیا کچھ ہو رہا ہے، اس کے بارے میں آپ کو فکر مند ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات