مولانا فضل الرحمان بہت بری طرح پھنس چکے، خدشہ ہے بھارتی خفیہ ایجنسی را انہیں قتل کروا دے گی

اسلام آباد پہنچنے کے بعد مولانا کے پاس اب واپسی کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا، انہیں اب استعمال کیا جا رہا ہے: دفاعی تجزیہ کار زید حامد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 نومبر 2019 00:14

مولانا فضل الرحمان بہت بری طرح پھنس چکے، خدشہ ہے بھارتی خفیہ ایجنسی ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم نومبر 2019) دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بہت بری طرح پھنس چکے، خدشہ ہے بھارتی خفیہ ایجنسی را انہیں قتل کروا دے گی، اسلام آباد پہنچنے کے بعد مولانا کے پاس اب واپسی کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا، انہیں اب استعمال کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کیخلاف مارچ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

زید حامد نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بھارت کی جانب سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہی مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کیلئے بھیجا ہے۔ بھارتی فوج کے سابق افسران جس انداز میں مولانا فضل الرحمان کی حمایت کر رہے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مولانا کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

زید حامد مزید کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت بری طرح پھنس چکے ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کے پاس واپسی کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ جبکہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ اگر مولانا فضل الرحمان حکومت کو گرانے میں کامیاب نہیں ہوتے، تو اس صورت میں انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را نشانہ بنا کر راستے سے ہٹانے کی کوشش کرے گی۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت بھی اس خدشے کا اظہار کر چکی ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی تھی کہ وہ خود کی سیکورٹی میں اضافہ کر لیں۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بتایا ہے کہ خدشہ ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک بارود کی گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت نے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں اور جے یو آئی ف کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔