علی خان جدون اور صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی کا جبڑیاں میں واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

ہفتہ 2 نومبر 2019 11:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے جبڑیاں میں تین کروڑ 19 لاکھ کی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کر دیا۔ رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی جب جبڑیاں پہنچے تو مقامی افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر جبڑیاں میں ایک جلسہ عام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا کہ قلندر لودھی کو حلقہ عوام نے چوتھی مرتبہ بھاری اکثریت سے منتخب کر کے اسمبلی بھیجا، آئندہ چار سالوں میں ہماری ٹیم حلقہ این اے 16 میں وہ کام کرے گی جو گذشتہ 15 سالوں میں بھی نہیں کئے گئے، انشاء الله ہماری ٹیم ملک کر وفاق اور صوبہ کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کروائے گی، یہ ہمارا حق بنتا ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کریں۔