سعودی عرب ، انفرادی اقامہ سکیم27 ممالک کے ہزاروں شہریوں کی درخواستیں موصول

ہفتہ 2 نومبر 2019 14:06

سعودی عرب ، انفرادی اقامہ سکیم27 ممالک کے ہزاروں شہریوں کی درخواستیں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) سعودی عرب نے انفرادی اقامہ سکیم جاری کی ہے۔ انفرادی اقامہ رکھنے والا شخص کسی بھی سپانسر کے ماتحت نہیں ہوگا۔ سعودی عرب کے نجی اداروں، کمپنیوں میں ملازمت کرسکتا ہے۔ ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں بلا روک ٹوک ملازمت تبدیل کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کے مطابق کاروبار کرسکتا ہے۔ اپنے نام سے غیر منقولہ جائدادیں بھی خرید سکتا ہے۔ سعودی عرب میں انفرادی اقامے کے لیے 27 ممالک کے ہزاروں شہریوں نے درخواستیں دی ہیں۔انفرادی اقامہ مرکز کے مطابق جہاں تک انویسٹر ویزے کا تعلق ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کوئی ادارہ یا کمپنی ہو۔