Live Updates

فضل الرحمن کا ایک ہی ایجنڈا ’’سانوں وی کھڈائو نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘اقتدار کی محرومی کا بدلہ ملک وقوم سے نہ لیں،فردوس عاشق اعوان

مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس ون اور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں،ہمارے ادارے ہمارا فخر، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں،اپنے گھناؤنے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کیلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، معاون خصوصی کا بیان

ہفتہ 2 نومبر 2019 14:40

فضل الرحمن کا ایک ہی ایجنڈا ’’سانوں وی کھڈائو نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘اقتدار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ فضل الرحمن کا ایک ہی ایجنڈا ہے ’’سانوں وی کھڈاو نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘مولانا اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان اور قوم سے نہ لیں،مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس ون اور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں،ہمارے ادارے ہمارا فخر، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں،اپنے گھناؤنے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کیلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پہلے دن کہا تھا کہ مو لانا کا ایک ہی ایجنڈا ہے ’’سانوں وی کھڈاو نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘فضل الرحمان اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان اور قوم سے نہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ جتھوں، ملیشیا اور جلسے میں طالبان کے جھنڈے بلند کر کے فضل الرحمن پاکستان کے ابھرتے ہوئے روشن تشخص کو کیوں داغدار کرنا چاہتے ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس ون اور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں۔

انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن صاحب!اپنی ذات اور اولادوں کے مستقبل سے آگے نہ دیکھنے والے کرپشن کنگز آپ کو اپنے مقاصد اور مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آپ مال پانی بچاؤ گروہ کے ہاتھوں قربانی کا بکرا کیوں بننا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ بلاول نے جتھوں بھرے طالبان کے جھنڈے اٹھائے اجتماع میں شرکت کرکے بی بی شہید کے فلسفے سے غداری اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانی کو ملیامیٹ کردیا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیںخوہ دھرتی کے سچے بیٹے اور قومی ہیرو ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔اپنے گھناؤنے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کیلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات