حریت کانفرنس کے کنوینر عبداللہ گیلانی کا نعیم احمد خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 2 نومبر 2019 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینرسید عبداللہ گیلانی نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما نعیم احمد خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید عبداللہ گیلانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں نعیم احمد خان اور دیگر غمزدہ لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا او مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔نعیم احمد خان کی والدہ منیرہ بیگم جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کے اپنے آبائی علاقے کھور پٹن میں انتقال کر گئیں۔