چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے عوام علاقہ پلیٹ بنام بورڈ آف ریو نیو قبرستان اراضی کیس بارے تاریخی کا فیصلہ سنا دیا

ہفتہ 2 نومبر 2019 18:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے عوام علاقہ پلیٹ بنام بورڈ آف ریو نیو قبرستان اراضی کیس بارے تاریخی کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو واضح احکامات جاری کیے ہیںکہ عرصہ پندرہ سال سے قبرستان کی 2کنال 15مرلے اراضی کو پندرہ دن کے اندر قابضین سے واگزار کروا کے رپورٹ کی جائے اکتیس اکتوبر کو سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے قبرستان اراضی نزد پلیٹ قلع کا فیصلہ سنایا جس پر عوام علاقہ پلیٹ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تشکر کا اظہار کیا اس فیصلہ سے عدل کے تمام تقاضے پورے ہو گئے ہیں اُن لوگوں کیلئے بھی عبرت کا مقام ہے جو قبرستان جیسی اراضی پر قابض تھے عوامی حلقوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مظفرآباد سمیت جہاں بھی قبرستان کی اراضی پر ناجائز قابضین نمبر دو کاغذی کارروائی یا طاقت کے زور پر قابض ہیں اُن سے واگزار کی جائے اور اس عمل میں ملوث حکام ، اہلکاران کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے یاد رہے عوام علاقہ پلیٹ بنام بورڈ آف ریونیو قبرستان اراضی کیس نزد پلیٹ قلع میں قبل ازیں تدفین کے مرحلہ پر شدید تنازعات پیدا ہوئے اور درجن سے زائد قبروں کو کھدائی کے دوران اور دفین سے قبل دوبارہ مٹی ڈال کر بھرنا پڑا اور میعتوں کو دوسرے قبرستانوں میں لے جا کر دفن کرنا پڑا ۔