مکئی کی بہترپیداوارکیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے،ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 2 نومبر 2019 19:53

قصور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مکئی کی بہترپیداوارکیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکارکھادوں کابروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہوجائے تو نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار گوڈی کے موقع پر پودوں کیساتھ مٹی چڑھاکر کھیلیاں بنادیں تاکہ اسے تیزہوا یا آندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :