موسم سرماکے چارے کی کاشت15نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 2 نومبر 2019 19:53

قصور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) محکمہ زراعت نے مویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے موسم سرماکے چارے کی کاشت15نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ماہرین زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہاگیاہے کہ وہ ربیع کے سبزچارے کی کاشت کا عمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ موسم سرما کے دوران مویشیوں و جانوروں کیلئے سبزچارے کی قلت کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زرخیز زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے‘معیاری سبزچارے کی فراہمی مویشیوں کی صحت اور پیداوار میں اضافے کی بھی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزچارے کی کاشت کیلئے 6سے 8کلوگرام معیاری و صاف ستھرا بیج استعمال کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :