یونیورسٹی آف ساہیوال نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایم فل کیمسٹری کی کلاسز کے اجراء کے لئے این او سی جاری ،وائس چانسلر کی طرف سے اظہار تشکر

ہفتہ 2 نومبر 2019 20:36

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف ساہیوال نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایم فل کیمسٹری کی کلاسز کے اجراء کے لئے این او سی جاری ،وائس چانسلر کی طرف سے اظہار تشکر ۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے یونیوسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایم فل کیمسٹری شروع کرنے کا این او سی جاری کر دیا ہے جسے تمام ضروری طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد جاری کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے این او سی کو یونیورسٹی کی اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شعبہ کیمسٹری میں ایم فل کلاسز کا اجرا ء نہ صرف شعبہ بلکہ پوری یونیورسٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہو ں نے ایم فل کلاسز کے اجراء کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں مزید شعبوں میں بھی ایم فل کلاسز کا اجراء ممکن ہو سکے گا جس سے یونیورسٹی کی رینکنگ میں اضافہ ہو گا۔