یونیورسٹی آف تربت میں چھاتی کے سرطان سے متعلق ایک روزہ آگاہی سمینار، چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی اور تدارک کی اہمیت پر زور

ہفتہ 2 نومبر 2019 21:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈبیسک سائنس کے زیراہتمام اور اڑان کے تعاون سے تربت یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان سے متعلق ایک روزہ آگاہی سمینار منعقدکیا گیا، سیمینار میںچھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی اور تدارکی اہمیت پر زوردیاگیا،چھاتی کے کینسر کے بارے آگاہی سیمینار کی افادیت پر اظہارخیال کرتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابر نے کہا کہ سروے رپورٹس کے مطابق پاکستان میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور ہرنویں عورت میں بریسٹ کینسرپایاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس نوعیت کے سمینار کے انعقاد سے لوگوں میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیداکرنے اور اس کے تدارک میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابر نے تربت یونیورسٹی میں مختلف سماجی مسائل اور دوسری بیماریوں کے بارے میں آگاہی سیمینار کے انعقادپر شعبہ نیچرل اینڈبیسک سائنس کے چیئرمین، فیکلٹی ممبران اور طالب علموں کوششوں کو سراہا۔

اپنے اختتامی کلمات میں فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹر حنیف الرحمان نے شرکاء پر زوردیاکہ وہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی اور تدارک مہم میں بھرپورشرکت کریں۔ انہوں نے لوگوں میں اس بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے سکولز اور کالجز میں بھی آگاہی سمینار کے انعقاد کی ضرورت پر زوردیا۔تربت یونیورسٹی میں سمینار کے انعقادمیں تعاون کرنے پر منتظمین اور سمینار میں شرکت کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر ، فیکلٹی ممبران، طالب علموںاور دیگر شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے ڈاکٹر حنیف الرحمان نے کہا کہ مختلف سماجی برائیوں اور دیگر بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیداکرنے اور تدارک کے لئے آگاہی سمینار اور واک کا اہتمام کرکے تربت یونیورسٹی تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی پوراکرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اڑان کے سی ای او گراناز بلوچ نے کہا کہ میڈیکل سائنس کی ترقی کے ساتھ بریسٹ کینسر میں مبتلا مریضوں کے بچنے کے امکانات میں اضافہ ہورہاہے ۔ سمینار میں طالب علموں نے تقاریر کے زریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے علاوہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پیداکرنے کے لئے ڈرامہ اور خاکہ بھی پیش کیا۔ سمینار میں اساتذہ کرام کے علاوہ طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :