یونیورسٹی کالج آف بیوٹمزژوپ کیمپس بیوٹمز اولمپیاڈ2019 کا فٹبال چمپئن بن گیا

فائنل معرکے میں بیوٹمز کیمپس کوئٹہ کے ڈیپارٹمنٹ مکینیکل انجینئرنگ کو 2-0سے شکست

ہفتہ 2 نومبر 2019 21:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) یونیورسٹی کالج آف بیوٹمزژوپ کیمپس بیوٹمز اولمپیاڈ2019 کا فٹبال چمپئن بن گیا،فائنل معرکے میں بیوٹمز کیمپس کوئٹہ کے ڈیپارٹمنٹ مکینیکل انجینئرنگ کو 2-0سے شکست دی۔بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(بیوٹمز)کے سالانہ اولمپیاڈ میں فٹ بال ایونٹ کا فائنل میچ یونیورسٹی کالج آف بیوٹمزژوپ کیمپس اور بیوٹمز کیمپس کوئٹہ کے ڈیپارٹمنٹ میکینیکل انجینئرنگ کے درمیان صوبائی دارالحکومت میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کالج آف بیوٹمزژوپ کیمپس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے ۔احمد شاہ اور عصمت اللہ نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔عصمت اللہ کو مین آف دی میچ اور احمد شاہ کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ بیوٹمز اولمپیاڈ2019 کا فٹبال چمپئن بننے پریونیورسٹی کالج آف بیوٹمزژوپ کیمپس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان ذوالفقار خان نے تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔