باچاخان گرلز ڈگری کالج میں ٹیچر ڈے پر تقریب

ہفتہ 2 نومبر 2019 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) گورنمنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج پشاور میں ٹیچر ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور طالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردارمحمدعرفان تھے، جبکہ انکے علاوہ ایس پی اوکے پروگرام کوارڈی نیٹر فضل غفوراورمذکورہ کالج کی قائمقام پرنسپل آسیہ مسرت بھی موجودتھیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے معاشرے میں اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم رہاہے،کیونکہ ٹیچرہمارے لئے مشعل راہ ہیںاوراساتذہ کا ہر سطح پر احترام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سرادارمحمد عرفان نے کہاکہ استاد علم کا سرچشمہ ہوتا ہے،تعمیر انسانیت اور علمی ارتقا میں استاد کے کردار سے انکار ممکن نہیں،انکاکہناتھاکہ لفظ معلم کہنے کو تو چار لفظوں کا مجموعہ ہے لیکن یہ اپنے اندر پورے معاشرے کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے اوراس ایک شخصیت میں معاشرے کی تنزلی و ترقی پنہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :