Live Updates

پاکستان علماء کونسل کل بھی دھرنوں کے خلاف تھی اور آج بھی اس عمل کے خلاف ہے، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ حافظ طاہرمحموداشرفی

ہفتہ 2 نومبر 2019 22:22

پاکستان علماء کونسل کل بھی دھرنوں کے خلاف تھی اور آج بھی اس عمل کے ..
لاہور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل وصدر وفا ق المساجد والمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دینی قوتیں ا ور مدارس ملک کے وفادار تھے ،ہیں اور رہیںگے، دینی قوتوں اور مدارس عربیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سلامتی کے اداروں ا ور افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور آج بھی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کل بھی دھرنوں کے خلاف تھی اور آج بھی اس عمل کے خلاف ہے۔ وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع اور ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا محمد اشفاق پتافی ، صوبائی صدر علامہ اسید الرحمٰن سعید، صوبائی رابطہ سیکرٹری علامہ عبدالقیوم فاروقی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں لیکن دھرنوںاور مارچوں کی بے وقت کی راگنی ملک کو سیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیل رہی ہے۔ پاکستان علماء کونسل عمران خان کے دھرنے کے خلاف تھی ا ور آج جے یو آئی کے مارچ اور دھرنے کے بھی خلاف ہے، دھرنوں اور مارچوں کے ذریعے استعفیٰ کا مطالبہ کسی طور پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ جے یو آئی کو انتخابی عمل پر تحفظات تھے تو انہیں متعلقہ فورم پر مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :