ٹیکس دینے کے معاملے میں کراچی، اسلام آباد کے تاجر آگے، لاہور والے پیچھے رہ گئے

شہر قائد میں ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 85 ہزار ہے جو 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں

ہفتہ 2 نومبر 2019 23:59

ٹیکس دینے کے معاملے میں کراچی، اسلام آباد کے تاجر آگے، لاہور والے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2019ء) ٹیکس دینے کے معاملے میں کراچی، اسلام آباد کے تاجر آگے، لاہور والے پیچھے رہ گئے، شہر قائد میں ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 85 ہزار ہے جو 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بڑے شہروں میں ٹیکس گزار دکانداروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کراچی کے دکاندار ٹیکس دینے میں سب سے آگے نکلے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق کراچی میں ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 85 ہزار ہے، کراچی کے دکاندار 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں بڑے ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 6428 ہے، اسلام آباد کے دکاندار ایک ارب 93 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ راولپنڈی کی ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 6580 ہے۔راوالپنڈی کے دکاندار ایک ارب 9 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ لاہور میں ٹیکس فائلرز دکانداروں کی تعداد 3925 ہے، لاہور کے دکاندار 56 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔