بھارت نے نئے نقشے میں آزادکشمیر کے تین اضلاع کو جموں وکشمیر اورگلگت کو لداخ کی یونین ٹیریٹوریز کا حصہ ظاہر کر دیا

اتوار 3 نومبر 2019 17:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2019ء) بھارت نے جموںوکشمیر کا نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں آزاد جموںوکشمیر کے تین اضلاع مظفر آباد، پونچھ اور میر پور کو جموں وکشمیر کی نئی یونین ٹیریٹوری اورگلگت ، گلگت وزارت ،چلاس اورقبائلی علاقے کو لداخ کی یونین ٹیریٹوری کا حصہ ظاہر کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ 1947ء میں جموںوکشمیر کے 14اضلاع تھے جن میں کٹھوعہ، جموں، ادھمپور، ریاسی، اسلام آباد، بارہمولہ، پونچھ، میر پور، مظفر آباد ، لہہ ، لداخ ، گلگت ، گلگت وزارت، چلاس اور قبائلی علاقہ شامل تھے۔

سروے جنرل آف انڈیا کی طرف سے تیار کئے گئے نئے نقشے میں آزاد کشمیر کے تین اضلاع مظفر آباد، پونچھ اور میر پورکویونین ٹیریٹوری جموںوکشمیر اورگلگت ، گلگت وزارت، چلاس اورقبائلی علاقے کو یونین ٹیریٹوری لداخ کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔