Live Updates

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کراچی کو الگ نہیں ہونے دینگے، ڈاکٹر قادر مگسی

ایم کیو ایم جنرل ضیا نے بنائی جنرل ضیا نے کرمنل لوگوں سے ایم کیو ایم بناکر کر اسے الطاف حسین کے حوالے کیا آپ جب سندھ ماں کو گالی دیتے ہیں تو ہمیں اس پر غصہ آتا ہے،آپ جب آئے ہم نے آپ کی عزت کی اب آپ سندھ سے نفرت کررہے ہیں سندھ ہماری ماں ہے سندھ کا ایک انچ بھی آپ کو نہیں دیں گے،بھائی بنو گے ہم آپ کے بھائی ہیں، فوارہ چوک کے سامنے ریلی سے خطاب

اتوار 3 نومبر 2019 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2019ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کراچی کو الگ نہیں ہونے دینگے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنر ہائوس کے سامنے فوارہ چوک پر کراچی سندھ ہے کے نام سے سندھ ترقی پسند پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرقادرمگسی نے کہاکہ کراچی میں ہزاروں لوگ 26 اکتوبر سے گھوم رہے ہیں تو ایم کیو ایم کے کچھ شرپسند نے سوشل میڈیا پر کہا کہ قادر مگسی کراچی نہ آنے پائے میں نے کہا میں عزیز آباد، کریم آباد،کورنگی، اورنگی،لیاری صدر و دیگر علاقوں میں آکر یہ بتایا کہ کراچی سندھ ہے امن مارچ ریلی کے سلسلے میں ھم نے کراچی کی گلی گلی گھومی جس لوگوں نے کہا کہ قادر مگسی اسلام آباد کے ایجنڈے پر آیا ہے لسانی فسادات پھیلائے گا ان کے دعوے غلط ثابت ہوئے کراچی والوں نے دیکھا کہ ہماری ریلی کے دوران ان دس دنوں میں کوئی خون خرابہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرقادر مگسی نے کہا کہ ہماری ریلی میں اردو بولنے والی عورتیں بھی ہیں ھم نسل پرست نہیں،ھم ایک ہیں سندھ میں ھم آہنگی اور نفرت ختم کرنے کے لئے سندھی سیکھنا ضروری ھے، میرے اعتراضات اردو بولنے والوں سے نہیں میرا اعتراض ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جنرل ضیا نے بنائی جنرل ضیا نے کرمنل لوگوں سے ایم کیو ایم بناکر کر اسے الطاف حسین کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلا میئر فاروق ستار تھا 1988 میں آج تک صرف ایک میئر اور آیا باقی سب میئر ایم کیو ایم کے تھے وہ آج تک گٹر نہیں کھول سکے الطاف حسین،بابرغوری،عشرت العباد لندن دبئی وہ دیگر ملکوں میں ہیں یہ پلاٹ بلڈنگیں کمنیوٹی پلاٹ بیچ کر چلے گئے، آپ جب سندھ ماں کو گالی دیتے ہیں تو ہمیں اس پر غصہ آتا ہے،آپ جب آئے ہم نے آپ کی عزت کی اب آپ سندھ سے نفرت کررہے ہیں، سندھ ہماری ماں ہے سندھ کا ایک انچ بھی آپ کو نہیں دیں گے،بھائی بنو گے ہم آپ کے بھائی ہیں۔

قادر مگسی نے کہا کہ پی ایس پی الطاف حسین کے خلاف ہے مگر وہ مہاجر سیاست سے باہر نہیں،جب ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ کو مہاجر نہیں مدنی کہلاتے ہیں مگر آپ کیوں خود کو مہاجر کہلاتے ہیں سندھی کہلانے سے بھاگتے کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے یہ ایم کیو ایم والے نفیس لوگ ہیں زندہ انسانوں کو ڈرل مشینوں سے سوراخ نکالنے والے، بوریوں میں لاشیں بند کرنے والے ہیں تو یہ نفیس لوگ ہیں۔

آرٹیکل 249 کا بل اسمبلی میں پیش کرنے اورعمران خان کی طرف اب اسے پاس کروانے کی کوشش کی جائے گی جودرآصل کراچی کو الگ کرنے کی کوشش ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں اورجاپان یورپ ،چین وغیرہ کے سفارتکاربھی سن لیں سندھ ایک ہے ھم سندھ کو الگ نہیں ھونے دیں گے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں سندھ میں نئے صوبے بنانے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی اورجے یوآئی کے راشد محمود نے اسلام آباد میں سندھ میں نئے صوبوں کے خلاف بات کی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر قادر مگسی نے آخر میں نئے صوبے نامنظور کے نعرے بھی لگوائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات