اماراتی خاتون نے 36 سال بعد بالاخر اپنی ماں کو ڈھونڈ لیا

اتوار 3 نومبر 2019 20:50

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2019ء) اماراتی خاتون نے 36 سال بعد بالاخر اپنی ماں کو ڈھونڈ لیا۔ 36 سالہ مریم عبد الرحمن الشیہی نے زندگی بھر کی تلاش کے بعد ایڈورٹائزنگ ٹیموں کی مدد سے اپنی کھوئی ہوئی ماں کو پا لیا۔ 80 کی دہائی میں مریم کے والدین کی علیحدگی ہو گئی تھی۔ مریم کی والدہ اسے چھوڑ کر ہندوستان چلی گئیں اور پھر کبھی دوبارہ اس سے نہ ملیں۔

راس خیامہ سے تعلق رکھنے والی مریم کی پرورش اس کے والد نے کی تھی۔

(جاری ہے)

والد کے انتقال کے بعد مریم نے اپنی والدہ کی تلاش شروع کر دی اور انہوں نے ماں کی تلاش کیلئے ہندوستان کے مختلف اخباروں میں اشتہارات شائع کروائے اور اس نے عوام سے بھی اپیل کہ وہ بھارت میں اپنی ماں کو تلاش کر رہی ہیں جو کوئی بھی میری ماں کو جانتا ہے وہ انہیں مجھ تک پہنچانے میں مدد کرے۔ کچھ خواتین نے اس کی والدہ کے پروفائل سے مماثلت حاصل کی اور آخرکار ایک عورت کے پاسپورٹ کی تفصیلات سے مریم کا موازنہ کیا گیا جو کہ ہوبہو اس سے ملتی تھی اسطرح اس نے اپنی ماں کو ڈھونڈ لیا۔ مریم کو صرف اس کی ماں ہی نہیں ملی بلکہ اسے اپنی بہن بھی ملی جسے وہ کبھی نہیں جانتی تھی۔

متعلقہ عنوان :