نیشنل ایمرجنسی کرائسزدبئی نے (آج) مشرقی ساحل میں ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کر دی

اتوار 3 نومبر 2019 20:50

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2019ء) نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم ای) نے آج پیر کو مشرقی ساحل میں ممکنہ سیلاب سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ این سی ای ایم اے نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں میں طوفان مہا کا خطرہ ہے اور یہ علاقے تیز ہوائوں سے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

بحران کمیٹی نے سرکاری ٹویٹر پر وارننگ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں سے احتیاط برتنے اور مشرقی ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر این سی ای ایم اے نے رہائشیوں کو ہر وقت گھر کے اندر رہنے، کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہنے اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت نہ دینے کی تلقین کی ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹورولوجی (این سی ایم) نے کہا کہ طوفان میں مزید شدت آ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ 120-140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائوں کا رخ شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور توقع ہے کہ اس کی رفتار میں 150-160 کلومیٹر تک اضافہ ہوگا۔ مشرقی ساحل پر واقع قصبہ اور چھوٹے شہر جیسے کالبہ ، کھور فکان اور دیبہ فوجیرہ طوفان مہا کے اثرات سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔