Live Updates

عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے ،دھرنے والے 4 سال تک بیٹھے رہیں، فیصل جاوید

ْ مفاد پرست ٹولہ ایک طرف ہے عمران خان اور عوام ایک طرف ہیں، تحریک انصاف کے سینیٹر کابیان

اتوار 3 نومبر 2019 22:05

عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے ،دھرنے والے 4 سال تک بیٹھے رہیں، فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ جب تک عمران خان نہیں جائیں گے تو بیٹھے رہیں گے، ان سے کہتا ہوں کہ آپ لوگ 4 سال تک بیٹھے رہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ ایک طرف ہے عمران خان اور عوام ایک طرف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سارے اپنی کرپشن بچانے کے لیے اور این آر او لینے کے لیے نکلے ہوئے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ انہیں نہ ہی وزیراعظم کا استعفا ملے گا اور نہ ہی این آر او ملے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات