پاکستان مسلم لیگ (ن) نے (آج) اہم اجلاس طلب کرلیا ،آزادی مارچ کو دھرنے میں بدلنے پر مشاورت کی جائیگی

اتوار 3 نومبر 2019 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ نواز نے (آج) پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں آزادی مارچ کو دھرنے میں بدلنے پر مشاورت کی جائیگی اجلاس صدر ن لیگ شہباز شریف کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایات کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔