نیب نے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری اشتہارات تقسیم کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا

اتوار 3 نومبر 2019 22:05

نیب نے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری اشتہارات تقسیم کرنے کے حوالے سے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری اشتہارات تقسیم کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو اخبارات کی اے بی سی لسٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے جس میں ملنے والی معلومات کی تصدیق کی جائے گی۔اشتیارات کی تقسیم کار سے متعلق تحقیقات کی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی تصدیق کردی ہے۔شوکت یوسفزئی کے مطابق تحقیقات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، نیب نے پی آئی ڈی سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔