وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے،وہ ملائیشیا میں منعقدہ "کوالالمپور سمٹ" میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 3 نومبر 2019 22:55

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے،وہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے،وزیر خارجہ ملائیشیا میں منعقدہ "کوالالمپور سمٹ" میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت ملائیشیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستانی ہائی کمیشن کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے قائم کیے گئے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ وزیر خارجہ کو دورہ ملائیشیا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ان کے ملائیشین ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ نے دی تھی ۔وزیر خارجہ ملائیشیا میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔