Live Updates

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انتہائی مؤثر طور پر اقوام متحدہ کے عالمی فورم پر ممسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، عبدالرشید ترابی

پیر 4 نومبر 2019 09:25

برمنگھم/اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل کے کنوینئر اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے کشمیر جیل خانے میں بدل چکا ہے۔ دنیا بھر میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انتہائی موثر طور پر اقوام متحدہ کے عالمی فورم پر ممسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کا موقف پیش کیا لیکن اس کے باوجود عالمی برادری بھارت کو اس کے غیر قانونی اقدامات سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے تقسیم کشمیرکے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کی مسلسل خاموشی باعث حیرت ہے جس کی وجہ سے بھارت نے اپنی سازشوں کو تیز کر دیا ہے اور تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے بھارت نے تمام راستے بند کر رکھے ہیں ۔ مزید برآں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور بحران پیدا کرنے سے مسئلہ کشمیر کو نقصان ہوگا ۔

حریت کانفرنس کے رہنما الطاف بٹ نے کہا بھارت اپنی پسند کے یورپین ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرا کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ جن ممبران پارلمنٹ نے اس شرط پر جانے کا مطالبہ کیا تھا کہ ان پر کوئی پابندیاں عائد نہ کی جائیں عام لوگوں سے ملنے کی اجازت دی جائیں تو انہیں ویزا ہی نہیں دیا گیا اس طرح بھارت کا یہ ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ پورے یورپ میں بھارت کے خلاف شدید رد عمل اور احتجاجی مظاہرے کیے گے ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، ڈپٹی جنرل سکریٹری چوہدری محمد لقمان، معین الدین ڈار، ڈاکٹرعبدالصبور نے بھی موجودہ حالات کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات