افغانستان کے صوبہ لوگر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 طالبان ہلاک

پیر 4 نومبر 2019 14:50

افغانستان کے صوبہ لوگر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 طالبان ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) افغانستان کے صوبہ لوگر میں سکیورٹی فورسز کے خصوصی آپریشن میں 5 طالبان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آپریشن شنا قلعہ گائوں میں کیا گیا جس میں سکیورٹی فورسز نے 5 طالبان کو ہلاک کردیا اور عسکریت پسندوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف اور راکٹ لانچر برآمد کر لیے گئے جبکہ اس دوران طالبان کے ٹھکانے کے قریب بچھائی گئی باردوی سرنگوں کو بھی تلف کردیا گیا تاہم آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے بارے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔