مٹرکی پچھیتی اقسام کی کاشت رواں ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 4 نومبر 2019 16:35

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے مٹرکی پچھیتی اقسام کی کاشت رواں ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اس سے قبل کاشت کی صورت میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث جہاں اگائومتاثر ہوسکتاہے وہیں فصل پر تیلے‘ سفید مکھی‘ امریکن سنڈی کے حملہ کا احتمال بھی زیادہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مٹرموسم سرما کی اہم اور مقبول ترین سبزی ہے جس میں تقریباً وہ تمام غذائی اجزاء شامل ہیں جوانسانی جسم کی نشوونما کے لئے ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سبزی لحمیاتی مادے کی وجہ سے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے جسے گوشت کا نعم البدل بھی قرار دیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ معتدل آب و ہوامیں مٹرکی فصل کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے شمالی اوروسطی علاقے مٹرکی کاشت کیلئے موزوں ہیں۔

متعلقہ عنوان :