اوکاڑہ: ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری، 7ملزمان گرفتار، اسلحہ منشیات برآمد

منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم میں عوام کی طرف سے اطمینا ن کا اظہا ر، ترجمان پولیس

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 4 نومبر 2019 17:01

اوکاڑہ: ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری، 7ملزمان گرفتار، ..
اوکاڑہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے، مختلف مقامات سے مزید 7 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم میں عوام کی طرف سے اطمینا ن کا اظہا رکیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہاکہ منشیات فروش کسی بھی رورعائت کے مستحق نہیں، چند سکوں کی خاطر منشیات فروش پاکستان کے مستقبل کو تبا ہ کرنے پر تُلے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز کو سختی سے حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

(جاری ہے)

ان احکامات کی روشنی میں ضلع اوکاڑہ کی پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ نے ملزم زوید اور فاروق سے 2پسٹل، تھانہ صدر اوکاڑہ نے ملزم خالد سے پسٹل جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور نے ملزم کلیم سے 170 گرام چرس، تھانہ شیر گڑھ نے عارف شاہ سے شراب اور تھانہ راوی نے دو منشیات فروشوں سے شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے وا لی کھلی کچہر ی میں سائلین نے ضلع بھر میں منشیات فروشو ں کے خلاف جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔