کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

ویکسین کی کمی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ کے ایم سی کے اسپتالوں میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے، سعیدغنی

پیر 4 نومبر 2019 18:19

کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، مگر سرکاری اداروں کی بے حسی ختم نہ ہو سکی۔ صورتحال پر قابو پانے کے بجائے بلدیہ عظمی کراچی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں لیکن کئی قیمتی جانوں کے ضائع کے باوجود حکومتی بے حسی ختم نہیں ہو سکی ہے۔

کتے کے کاٹنے کے بڑھنے واقعات سے شہری خوف ذدہ نظر آتے ہیں۔ہزاروں شہری آوارہ پاگل کتوں کا شکار ہو رہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کیلئے ویکیسین کی دستیابی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ میئر کراچی نے صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ویکیسین کی فراہمی سمیت پاگل کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

(جاری ہے)

ادھر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ویکسین کی کمی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

کے ایم سی کے اسپتالوں میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت سے درخواست کی گئی تو فراہم کی جا سکتی ہیں۔وزیر اطلاعات نے سندھ حکومت کے ماتحت ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم موجودگی پر جہاں تعجب کا اظہار کیا، وہیں پاگل آوارہ کتوں کے تدارک سے متعلق سوال بھی گول کر گئے۔

متعلقہ عنوان :