سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی (آکل)دو روزہ دورے پر اپنے حلقہ انتخاب نیلم پہنچیں گے

پیر 4 نومبر 2019 19:52

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر (کل)منگل کو دو روزہ دورے پر اپنے حلقہ انتخاب نیلم پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران یونین کونسل نیلم کے گاؤں نگدر سنبل میںگزشتہ ہفتے آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ اور متأثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں گے۔سپیکر اسمبلی یونین کونسل نیلم میںکارکنوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کریں گے۔