مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس، ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کا عزم، فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دے گی، قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرزکی ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 نومبر 2019 18:00

مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 نومبر2019ء) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، افواج پاکستان ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیں گے، قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرزکی ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 226 ویں کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کورکمانڈرکانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجزکا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں قومی سلامتی اور جیواسٹریٹجک حالات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کانفرنس اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام خطرات کیخلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد سمیت ایل اوسی کی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن واستحکام کی صورتحال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے۔ قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرزکی ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔ مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین میں تفویض فرائض انجام دیں گے۔