تحصیل پنڈدادنخان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 نومبر 2019 18:24

تحصیل پنڈدادنخان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت محمکمہ صحت کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ تحصیل پنڈ دادنخاں کی تمام یونین کونسلز جن میں کیس رسپانس مہم کرنی ہے اسکی کڑی نگرانی کی جائے اور 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ تحصیل پنڈ دادن خان میں 5 سال سے کم عمر۔ 52064 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 116 فیلڈ ٹیمز، 20 فکسڈ ٹیمز اور 6 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 27 ایریا انچارج اور 16 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح بھی تحصیل پنڈ دادنخان میں کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو مل کرکام کرنے کی سخت ہدایات دیں اور کہا کہ پولیو مہم میں کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی۔

انہوں نے اس بات کے یقین دہانی کروائی کے ایک بچے کو دو یا دو سے زیادہ مرتبہ پولیو کے قطرے پلانانہ صرف محفوظ عمل ہے بلکہ اس سے پولیو کا یقینی خاتمہ ممکن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :