پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل کے زیر اہتمام ورکشاپ

پیر 4 نومبر 2019 22:50

لاہور۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’فضاء میں سموگ و مضر صحت ذرات کی جانچ ‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد ، ڈائریکٹر کلائمیٹک انجینئرنگ کنلسٹنٹس محمد عظیم، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد سموگ کے انسانی جانوں پر اثرات اور حفاظتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کرنا تھا، انہوں نے سموگ کے حوالے سے لاہور کی موجودہ صورتحال اور سموگ کے اثرات کم کرنیوالے عوامل پر سیر حاصل گفتگو کی، اس موقع پر محمد عظیم نے اپنے کلیدی لیکچر میں مختلف ذرائع سے کاربن کے اخراج اور دیگر اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے طلبہ کو مختلف طریقوں سے ہوا کے اخراج کی نگرانی کا عملی نمونہ بھی دکھایا۔